آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے زیراہتمام لوئرچترال میں کامیاب خواتین رہنماؤں اور صنفی مساوات کے رول ماڈل جوڑے کے اعزاز میں ایک پروقارتقریب کاانعقاد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے بیسٹ فارویئرپراجیکٹ کے زیراہتمام کینیڈین حکومت کی مالی معاونت سے لوئرچترال میں کامیاب خواتین رہنماؤں اور صنفی مساوات کے رول ماڈل جوڑے کے اعزاز میں ایک پروقارتقریب کاانعقاد کیاگیا۔اس موقع پرشاہی خطیب شاہی مسجدچترال مولاناخلیق الزمان کاکاخیل،قاری سلامت اللہ ،پبلک پراسیکوٹرچترال ایاززرین ،ڈسٹرکٹ الائنس فار جنڈر ایکولٹی فورم کے صدرنیازاے نیازی ایڈوکیٹ ،سول سوسائٹی منیجرچترال شائستہ جبین ،فریدہ سلطانہ فری،سابق پریذیڈنٹ ریجنل کونسل لوئرچترال محمدافضل اوردوسروں نے کہاکہ اسلام نے عورتوں کو جہاں ان کے حقوق سے روشناس کرایا وہیں انہیں ان کی ذمے داریوں کا احساس بھی دلایا۔اسلام پوری انسانیت کیلئے ، بطورخاص کمزورطبقے کیلئے انصاف اورامن وآشتی کا پیام لے کرآیاہے۔ یہ وہ دین ہے جس نے کھول کھول کر انسانی زندگی کیلئے احکا مات دئیے ہیں۔ خاص طور سے خواتین کی زندگی کیلئے ایسے احکامات دئیے ہیں جن سے اس کیساتھ نا انصافی نہ ہو اور معاشرہ میں اس کا درجہ بلند ہو۔وہ اس میں آرام و سکون کی زندگی گزار سکے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی ترقی اوروسائل تک مساوی رسائی کے حصول کے لئے ایسا علم درکار ہے جو معاشرےکی ضرورت ہو‘ جو صنفی مساوات‘ خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرسکے،سیاسی،سماجی اور معاشی ترقی میں خواتین کو مساوی سطح پر لانے کے لیے تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر معاشرتی بیداری میں اولین چیز تعلیم ہے۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ایک پڑھی لکھی باشعور ماں ایک ایسے معاشرے کو جنم دیتی ہے جو قوم کی تقدیر بدل دے۔ ترقی کی بنیاد یہیں سے شروع ہوتی ہے مگر صرف اسی امر سے یکدم تبدیلی نہیں آتی۔جب تک ہم خواتین کو ایک ذمہ دار شہری کی نظر سے نہیں دیکھیں گے۔سیاسی، سماجی، ثقافتی، دانشورانہ اور معاشی زندگی کے تمام شعبوں میں فیصلہ سازی کے عمل میں برابر نمائندگی اور شرکت صنفی مساوات اب بھی بنیادی طورپراختیارسوال ہے اورمردانہ بالاستی کی روایت کوتبدیل کرنے اورصنفی توازن لانے کے لئے ہمیں قیادت،فیصلہ سازی اورہرسطح پرصنفی مساوات کی ضرورت ہے۔تقریب میں پاپولیشن ویلفیئرڈیپارنمنٹ،آغاخان ہیلتھ سروس چترال،ریسکیو1122،ووکیشنل ٹیکنکل کالج ،بلدیاتی نمائندے ،جینڈرپیر،کاروباری خواتین ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات دیگراداروں کے ذمہ داروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔پرگرام کےآخر میں خواتین کوبااختیاربنانے والے اداروں اورکاروباری حضرات کو تعریفی شیلڈز نوازاگیا۔تاکہ خواتین کو مزید با اختیار ،ان کے تحفظ اور منصفانہ حقوق کو یقینی بنانےمیں اہم کرداراداکریں گے۔اس موقع پرمنیجرفورایچ ای پراجیکٹ امتیاز،سول سوسائٹی افیسرکاشف علی ،مہوش اوردوسروں نے بھی اظہارخیال کیا۔



