برنس کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا/شہزادہ خالدپرویز

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین حلقہ پی کے ٹولوئرچترال کے نامزداُمیدوارشہزادہ خالدپرویز اپنے الیکشن کیمپن کاباقاعدہ آغاز یوسی کوہ کے گاوں برنس سے شروع کیا۔کرکٹ فائنل میچ کے شائقین اورعلاقے کے معزیزیں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک جذبے کے تحت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شامل ہوا ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ اس جماعت کے پلیٹ فارم سے چترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کا مقصد نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کرنا ہے۔ ہم نوجوانوں ، خواتین اور کمزور افراد کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ معاشرے کے ان طبقات کی آواز بنیں گے جن کی آوازوں کو نہیں سنا جاتا۔ ہم ان افراد کے لیے کام کریں گے جن کی دیکھ بھال کرنا ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ ہماری جماعت ترقی اور خوشحالی کی علامت ہو گی۔ چترال کے عوام کی خواہشات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ برنس کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔
شہزادہ خالدپرویز برنس کے مقام پرکرکٹ ٹورنامنٹ میچ کے پروقارتقریب میں پہنچنے پر کھیلاڑیوں اور تماشائیوں نے شاندار استقبال کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے تعلیم اور کھیل کے شعبے میں علاقائی اور صوبائی سطح پر اعزاز حاصل کر کے ملک اور علاقے کے نام روشن کیے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچانے اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع فراہم کریں۔فائنل میچ یوتھ کلب ریشن اپرچترال اوربرنس کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلاگیافائنل ٹرافی برنس کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کرلی۔مہمان خصوصی شہزادہ خالدپرویز کرکٹ انتظامیہ ،جیتنے اورہارنے والے ٹیموں میں ۴۵ہزارروپے نقدانعام کے طورپردیے۔علاقے کے مکینوں نے شہزادہ خالدپرویز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔اس موقع پرشہزادہ حشام الملک ،منیراحمد،قاضی زبیراحمد،کرکٹ انتظامیہ سرتاج الدین ،کاشف الدین اوردوسروں نے اظہارخیال کیا











