تازہ ترین

اپر چترال پولیس کی کاروائی؛ چوروں کا گروہ دھر لیا گیا

اپرچترال (چ،پ) اپر چترال پولیس تھانہ اویر نے چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال اپر حمید اللہ (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے ایس ڈی پی او تورکہو/موڑکھو مولائی شاہ کی نگرانی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے متعدد چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چترال اپر کے علاقوں لون، گہکیر اور ریشن میں ہونے والی چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان بزرگ ولد سردار، سیف اللہ ولد گل نائب سکنہ شوگرام اور علی یار ولد ژانو یار سکنہ ریشن کو ایس ایچ او اویر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جزوی طور پر مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید برآمدگی اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

اپر چترال پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button