تازہ ترین

گورنر خیبر پختونخوا کے ہاتھوں مہتاب ضیاب کو "پاکستان نیشنل ایوارڈ” سے نواز دیا گیا

پشاور(نامہ نگار) گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک باوقار تقریب میں معروف نوجوان گلوکار مہتاب ضیاب کو گورنر خیبر پختونخوا کے ہاتھوں "پاکستان نیشنل ایوارڈ” سے نواز دیا گیا۔تقریب میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ، امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ، خواتین اراکین صوبائی اسمبلی، فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے صدر صلاح الدین، چیئرمین ابرار خلجی، جنرل سیکرٹری ثاقب علی اور ملک بھر سے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین، سماجی شخصیات، نوجوان رہنما، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔
اس موقع پر ملک بھر سے منتخب 40 نمایاں شخصیات کو مختلف شعبہ جات میں ان کی غیر معمولی خدمات اور کامیابیوں کے اعتراف میں قومی اعزازات پیش کیے گئے۔
مہتاب ضیاب کو چھ مختلف زبانوں میں گائیکی کے منفرد اعزاز اور انکی کمپنی کلرز اف چترال ایونٹ مینجمنٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اس قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
مہتاب ضیاب نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس اعزاز کو اپنے والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور خیبر پختونخوا بالخصوص چترال کے عوام کی محبتوں کا نتیجہ قرار دیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button