تازہ ترین

عیدالفطر پر دنین میں چوری کی وارداتیں: تین ملزمان گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد

چترال / عیدالفطر کے موقع پر علاقہ دنین میں پیش آنے والی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چترال میں عیدالفطر کے دوران دنین کے علاقے میں چوری کے واقعات کی باقاعدہ رپورٹ درج کی گئی تھی، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی انوسٹی گیشن اقبال کریم کی نگرانی میں ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال انسپکٹر علی احمد کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی

اسسٹنٹ سب انسپکٹر وزیر علیشاہ کی قیادت میں ٹیم نے جدید تفتیشی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اکرام اللہ (سکنہ دنین لشٹ)، جمشید احمد (سکنہ بلچ، حال گہتک دنین) اور حبیب احمد (سکنہ مہمند، حال گہتک دنین) کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک عدد موٹر سائیکل، جنریٹر، بلاک نکالنے کا فارم، بیٹریز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امن و امان کے قیام کے لیے ایسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button