تازہ ترین

چترال میں محکمہ اریگیشن کے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز شفاف طریقے سے مکمل، حفاظتی پشتوں کی تعمیر جلد شروع کرنے کا مطالبہ

چترال( نمایندہ ) محکمہ اریگیشن چترال میں کروڑوں روپے کے ٹنڈرز کھول دیے گیے ایکسین سہیل خا ن کی سربراہی میں انتہای شفاف طریقے سے ٹینڈرنگ کاعمل مکمل ہواجس میں مقامی ٹھیکدار وں کے علاوہ درجنوں غیر مقامی ٹھیکداروں نے ای ٹینڈررنگ میں حصہ لیا اس موقع پر پولیس کی ٹیم اور صحافی بھی مبصر کی حیثیت سے موجود تھے ٹیڈرز درجنوں ٹھیکداروں کی موجودگی میں کھولے گیے ایکس ای این سہیل خان نے بتایا کہ ٹینڈرز اگے چیف انجینر تک پراسس کیے جایںنگے کیونکہ یہ ان کے دایرہ اختیار میں ہے ٹنڈر پراسس مکمل ہونے پر کام کے معیار اور رفتار پر کوی سمجھوتہ نہ ہوگا اور ٹھیکداروں پر لازم ہوگا کہ کام بروقت مکمل کریں درین اثنا عوامی حلقوں نے ڈپٹی سپیکر کے پی کے اورایم پی اے چترال فاتح الملک علی ناصر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی نشاندہی پر ا ن منصوبوں کے لیے فنڈز مختص ہوے اور ایکس ای این نے ان کی نشاندہی پر فنڈز کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا عوامی حلقوں نے محکمہ اریگیشن چترالکی کاوشوں کو سراہتے ہوےخوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کی کوششوں سے ان کی زمینات دریا کی تباہ کاریوں سے محفوظ ہونگےاور مطالبہ کیا ہےکہ دریا سے بچاو کے ان منظور شدہ حفاظتی پشتوں پر کام برق رفتاری سے شروع کیا جاے کیونکہ اپریل کے اخر تک دریاے چترال میں پانی کی سطح بلند ہوگی اور کام کرنا مشکل ہوگا اس سے قبل پشتوں کی تعمیر کاکام مکملکرنے کی آشد ضرورت ہے تاکہ عوا م کی زمینات سمیت سرکاری املاک بھی دریا کی کٹاو سےمحفوظ ہو سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button