تازہ ترین
تحصیل کونسل چترال نے مالی سال 2016- 17کا چار کروڑ67لاکھ 48 ہزار روپے کا خسارہ بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا


صوبے میں شاید وہ واحد ضلع ہے ۔ جس عوامی مسائل کو انتہائی اہمیت دی اور تمام تر بجٹ بحالی کی سکیموں پر لگا دیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے مسائل بہت زیادہ اور آمدن بہت کم ہے ۔ پھر بھی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مشکلات پر قابو پانے کی ہر ممکن کو شش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ تحصیل کونسل کے معزز ممبران پر منحصر ہے ۔ کہ وہ اس خسارے کو پورا کرنے کیلئے کونسی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں ۔ بجٹ میں 12 کروڑ 58لاکھ ڈویلپمنٹ کیلئے رکھے گئے ہیں ۔ جبکہ میونسپل ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات سمیت بجٹ کا حجم 20کروڑ 34 لاکھ ہے ۔بجٹ میں واٹر سپلائی سکیموں پر 25فیصد میونسپل سروسز پر 20 تزین و آرائش پر 5اور دوسرے سکیموں پر صوابدیدی فنڈ کی شکل میں 50فیصد فنڈ خرچ کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممبر تحصیل کونسل گرم چشمہ خوش محمد ،عبد المجید شغور ،حاجی سلطان ارندو ، عبدالقیوم شاہ ، شمشیر خان چیرمین ٹیکسیشن کمیٹی عبدالحق بروز ، محمد علی شاہ ، قاضی فضل معبود ، شیر نذیر منیجر، اقلیتی رکن نظر گئے ، خواتین ممبران فریدہ سلطانہ ، نجمہ ، عبدالسلام اور قسوراللہ قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تاہم بعد آزان متفقہ طور پر بجٹ منظور کر لیا گیا ۔