312

خیبر پختونخوا حکومت کے چار اعلیٰ افسران کے تبادلے،شہاب حامد یوسفزئی ڈپٹی کمشنر چترال تعینات

چترال(نامہ نگار)شہاب حامد یوسفزئی چترال کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات کردئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ایک اعلامیے کے ذریعے پی سی ایس آفیسر شہاب حامد یوسفزئی(بی ایس 18-)کو ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کردیا ہے۔ شہاب حامد یوسفزئی اس سے قبل بونیر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تھے۔
واضح رہے طیارہ حادثے میں اسامہ احمد وڑائچ کی شہادت کے بعد ڈی سی چترال کی آسامی خالی تھی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے چار اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے دیئے ہیں ۔جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ظریف المعانی کو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ ماحولیات کے عہدے سے ہٹاکر اپنی تنخواہ اور سکیل میں ڈپٹی کمشنر بونیر کی خالی پوسٹ پر تعینا کیاگیاہے.اس کے علاوہ شہاب حامد یوسفزئی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر کے عہدے سے تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر چترال کی خالی اسامی پر جبکہ اجمل خان کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر بطور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں