254

رہا ہے۔اہل ایمان مسلمان یہ سوچیں کہ سال گذشتہ میں کیا پایاکیا کھویا۔خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ایک اینٹ اور گرگئی دیوار حیات سے نادان۔۔۔۔۔۔ کہہ رہے ہیں نیا سال مبارک
سال2016کا اختتام ہورہا ہے اور سال 2017کا آغاز ہورہا ہے۔اہل ایمان مسلمان یہ سوچیں کہ میں نے سال گذشتہ میں کیا پایاکیا کھویا۔گذشتہ تین سالوں سے ضلع چترال مسلسل آزمائشوں میں ہے۔کہیں خطرناک سیلاب اور کہیں خطرناک زلزلے ،آئے دن پریشانی ہی پریشانی ،حالیہ پی آئی اے کا فضائی حادثہ ہمیں توجہ دلارہے ہیں کہ مسلمانو اللہ سے ڈرو،تقویٰ اختیار کروں اور نیک صالح لوگوں کی صحبت میں رہو۔بدقسمتی سے اہل ایمان مسلمان بے راہ روی کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے سال2016کے آخری جمعہ کے خطبے میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ سال آئیندہ کیلئے لائحہ عمل طے کروکہ آئیندہ سال انشاء اللہ نمازوں کا اہتمام ہوگا۔نیک لوگوں کی صحبت اختیار ہونگے۔بے راہ روی اور بُری عادتوں کو چھوڑ دیں گے،رزق حلال کا خصوصی اہتمام کرینگے۔غیبت،جھوت،حسد،بغض عداوت سے بچنے ،حقوق العباد اور حقوق اللہ کا خصوصی اہتمام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں