Breaking News

نہر ااتھک کی منظوری موڑکھو عوام میں خوشی کی لہر ۔ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین اور FWO کا شکریہ

موڑکھو( جمشید احمد)علاقہ موڑکھوتاریخ کی اور اق میں حسب روایت پانی کی قلت اور عدم دستیابی کی وجہ سے مشہور ہے جس کی ہزاروں ایکڑ اراضیات بارش کی ہر ایک بوند کی محتاج رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ دوسرے علاقوں سے ہمیشہ پیچھے رہے اس علاقے کی بے آبی کو ختم کر نے اور سیرابی کے لیے ماضی میں کئی کوشیش کی گئی لیکن کوئی خاطر خواہ مثبت نتیجہ سامنے نہیں ائی آخر کار اس علاقے کی عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت علاقہ تریچ سے نہر نکال کر اس علاقے کے لیے لانے کا ارداہ کیا اور پہلی مرتبہ اس پراجکٹ یعنی نہر اتھک میں کام کااغاز کیاگیا اورہر آنے والے حکومت کو آپنا یہ درینہ مطالبہ پیش کر تے ہوئے آئے بدقسمتی سے ہر دورا قتدار حکومتوں میں فنڈ کی کمی اور عدم دستیابی یا عدم توجہی یا کوئی دوسرے وجوحات کی بنا پر مختص شدہ فنڈ سے کوئی خاطرخواہ فائدہ حاصل نہیں کر سکیں اوریہ نہر اتھک پراجیکٹ تا حال مکمل نہ ہو سکا گذشتہ دن ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اس پراجیکٹ کی حتمی منظوری اور اس کے ساتھ دو سو مگاواٹ بجلی گھر کی منظوری کی خوش خبری سنا کر موڑکھو کی عوام کا دل جیت لیا ہے جس پر اس علاقے کی عوام ایک اخباری بیان اور اشتہار کے ذرئیے شہزادہ افتخارالدیں اورFWO کا شکریہ کیاااس سلسلے میں شہزادہ افتخار الدیں کی خصوصی کوشیشوں کو بے حد سراہا اورFWOٓحکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ FWO ایک دیانت دار ادارہ ہے جو موڑکھو کے عوام کی اس درینہ مسلے کی تکمیل میں اپنا کر دار ادا کریں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ ادارہ فنڈ کو ضائع کیے بعیر پراجکٹ کومقررہ مدت میں انشاء اللہ پورے کرے گا تاکہ اس علاقے کی پانی کی قلت کا دیرینہ مسلہ حل ہو جائے گا اور بجلی گھرکی تعمیر سے پوری چترال کی بجلی کا مسلہ بھی ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا اور ساتھ ہی قاقلشٹ کی ہزاروں ایکڑ بنجرلق ودق سحر بھی اس پانی سے سیراب ہونگے

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *