384

فوکس چترال کی طرف سے چترال کے متاثرےں سےلاب کے لئے فضائی اور زمےنی رےلےف آپرےشن جاری

چترال( شہریار بیگ) فوکس ہیو منٹرئن اسسٹنس پاکستان ریجنل آفس چترال کی طرف سے چترال کے متاثریں سیلاب کے لئے فضائی اور زمینی ریلیف آپریشن جاری ہے۔ اب تک فوکس چترال نے سیلاب سے بے گھر ہونے والے575گھرانوں میں فوڈ آئیٹم اور نان فوڈ آئیٹم تقسیم کی جن میں 334گھرانوں کو مجموعی طور پر20400کلو گرام جبکہ زمینی راستوں سے 240متاثریں خاندانوں تک 575خوراک پیکچ،228خیمے،تربال پندرہ عدد،186کمبل، 43گھرانوں میں کیچن آئیٹم تقسیم کئے گئے۔ دریں اثناء چترال کے طول عرص میں دوباہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے کئی علاقوں میں ایک بار سیلاب نے پھر تباہی شروع کر دی ہے اُن علاقوں میں دوبارہ اسسمنٹ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔فوکس پاکستان ریجنل آفس چترال دن رات الرٹ پوزیشن میں ہے جن کے رضا کار ہمہ وقت تیار رہتے ہیں AKFہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ دوردراز علاقوں میں ریلیف آئیٹم پہنچانے میں مصروف ہے۔

20150728_165926

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں