200

وزیراعلیٰ ذاتی دلچسپی سے روڈ کینگ بحال کر ائے گئے اور شاہراہوں کی حفاظت کے لئے ایک جامع پلان تشکیل دئے دی گئی ہے،اسلام الدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پیرکے روز 2016 PWDلیبر یونین کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت اسلام الدین RIایک غیر معمولی اجلاس زرباز علی شاہ ہاؤموڑدہ منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں روڈ کنیگ شریک ہو ئے ۔ اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو ڈپیارٹمنٹ میں ڈائنگ کیڈر کے خاتمے روڈ گینگ کو دوبارہ معال کر نے کے وزیر اعلی کے خصوصٰ اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ ضلع چترال کے جغرافیائی تناظر میں روڈ کینگ کی بحالی نا گزیر تھی ۔ ہم خصوصی طور پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے شکر گزار ہے جبکہ ذاتی دلچسپی کے نیجے میں روڈ کینگ بحال کر ائے گئے اور شاہراہوں کی حفاظت کے لئے ایک جامع پلان تشکیل دئے دی گئی ہے جو کہ مسحسن اقدام ہے ۔ ہم صوبائی مشیر وزیر اعلی سی اینڈ ڈبلیو ، موصیلات و تعمیرات اکبر ایوب اور سکرٹری سی اینڈ ڈبلیو محمد آصف کا کا شکریہ ادا کر تے ہیں جنکے خصوصی دلچسپی سے یہ حل طلب کا مسلہ بطریق احسن اپنے تکمیل کا پہنچا ۔ اجلاس میں صدر PWDلیبر یونین شجاع الدین نے سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اجلاس ے صدر اجلاس اسلام الدین اور جنرل سکرٹری PWDلیبر یونین شوکت حیات نے بھی خیالات کے اظہار کئے ۔ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہو ئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں