201

چترال یونیورسٹی کے قیام سے چترال میں تعلیمی انقلاب آئیگا ۔ چترال یونیوررسٹی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی

پشاور ( نمائندہ ) چترال یونیورسٹی کے قیام سے چترال میں تعلیمی انقلاب آئیگا ۔ چترال یونیوررسٹی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی چند دنوں میں ہو جائیگی ۔ جس سے یونیورسٹی کے قیام کا عملی آغاز ہو گا ۔ گزشتہ رو ز پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف اور ایم پی اے بی بی فوزیہ کی سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن سید ظفر علی شاہ سے ملاقات کے دوران چترال میں یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے میٹنگ ہو ئی اس موقع پر ہائیر ایجو کیشن کے حکام نے بتایا کہ بہت جلد چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائیگی جس سے یونیورسٹی کے قیام پر عملی کام کا آغاز ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں صوبائی حکومت دیگر شعبوں کی نسبت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس میں یونیورسٹی کا قیام سر فہرست ہے ۔ اس کے علاوہ پرائمری اور ثانوی تعلیم کی ترقی کے لئے چترال میں کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرکے مستقبل کے چیلنجز کے لئے تیار کیاجا سکے ۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نے بتایا کہ خواتین کے لئے ایون میں ڈگری کالج کے قیام سے چترال اور لوئر چترال کے خواتین کو تعلیم کی سہو لیات میسر آئیگی اور ڈگری کالج چترال پر بھی دباؤ کم ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام کی تعلیم سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چترال صوبے کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں شرح خواندگی میں بہتر ہے اسی وجہ سے صوبائی حکومت بھی ضلع میں تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں