Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آصف علی زرداری کی دورہ پشاور میں مصروفیات

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 2روزہ دورے پر آج پشاور پہنچ رہے ہیں ٗ وہ چار بجے ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد صوبائی صدر ہمایون خان کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں پر تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے منتخب کونسلرز اور نیبر ہڈ ناظمین پی پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے جس کے بعد وہ شام سات بجے ضیاء اللہ آفریدی کی ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ جائیں گے اس کے بعد وہ سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر خان خلیل اور سابق مشیر وزیراعظم عاصمہ عالمگیر کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرینگے روزنامہ آج کے مطابق پیر کے روز سابق ایم پی اے غلام محمد اور فضل ربی پی پی میں شامل ہونگے۔

Related Articles

Back to top button