چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ریشن میں کالج کی طالبات کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔حکومت کے خلاف نعرے بازی۔گذشتہ روز کالج طالبات نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا تھا جس پر انتظامیہ نے انہیں تین دن کے اندر مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر مطالبات پورے نہ ہونے پر طالبات آج پھر سڑکوں پر نکل آگئے اور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سب ڈویژن مستوج روڈپرسینکڑوں گاڑیاں بلاک ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر پھنس کر ر گئے۔ طالبات نے مطالبہ کیا کہ جب تک ڈی سی چترال موقع پر پہنچ کر طالبات تک مطالبات پورے نہیں کرینگے احتجاج جاری رہے گا۔طالبات کی طرف سے کالج بس کا فوری مطالبہ ۔