چترال(بشیر حسین آزاد)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے اپر چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے موژگول موڑ کہو میں زیر تعمیر پل کا معائینہ کیا ، اور موژ گول سکول کے بچوں میں سٹیشنری اور کاپیاں تقسیم کئے ،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس قاقلشٹ میں موڑکہو کے متاثرین جو خیموں میں رہائش پذیر ہیں ان سے بھی ملے ، اُن کے مسائل سنے ، اورمتاثرین کے لئے جلد از جلد پانی اورکمبل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی،۔بعد میں اُنہوں نے کوشٹ میں ایف ۔ ڈبلیو ۔او، کی زیر نگرانی زیر تعمیر پل کا بھی دورہ کیا ،اور موم باغ کے تباہ شد نہر کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔