Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ہمارے رضاکار اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ضلعے کے گوشے گوشے میں ریلیف پہنچانے کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ،حافظ عبد الرؤف

چترال(شہریاربیگ) جماعت الدعوۃ کے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے چترال کے سیلاب متاثریں کے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز چترال کی تحصیل گرم چشمہ کے مقام پر متاثریں سیلاب میں گھروں کی تعمیر کے لئے GIشیٹس ،گرم ملبوسات اور بسترے تقسیم کئے گئے اس موقع پر چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشنDSC00423 حافظ عبد الرؤف،وائیس چیئر مین FIFشاہد محمد،ڈاکٹر ظفرچیمہ،زونل انچارچFIFدیر زون ابو ہارون،کوارڈینیٹر FIFابوبکر محمد شفیق اور عامر بٹ موجود تھے۔حافظ عبد الرؤف نے گرم چشمہ کے 25متاثرہ خاندان کو مجموعی طور پر 125جستی چادریں،گرم ملبوسات اور بسترے فراہم کئے۔متاثریں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ FIFکے چئیر مین حافظ عبد الرؤف نے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور یہ انسان کو توبہ اور رجوع الی اللہ کی طرف مائل کرتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ قدرتی چشموں کی سرزمین چترال میں بسنے والے پانی کے گھونٹ گھونٹ کے لئے ترپتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ فلاح انسانیت فاونڈیشن نے اس آفات کے دوران اور اس کے بعد متاثریں اور مصیبت زدگان کی ہرممکن امداد جس کا مقصد کسی کو خوش کرنا یا کوئی اور مقصد ہرگز نہیں بلکہ رضائے الٰہی کا حصول ہے اور یہ مقصد پیش نظر تھاکہ ہمارے رضاکار اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ضلعے کے گوشے گوشے میں ریلیف پہنچانے کا عظیم فریضہ سرانجام دیا۔ انہوں نے گرم چشمہ کے مقام پر ایک دینی مدرسے کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ دورمیں جہاد فی سبیل اللہ کی ضرورت اور راہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کی بقا کا راز اس میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ دین سے دوری کی وجہ سے فلسطین سے کشمیر اور برما تک تکلیف میں مبتلا ہے اور جماعت الدعوۃ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ان مصیبت زدہ مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو پہنچتا ہے۔بعدازان انہوں نے گرم چشمہ بشقیر کے مقام پر ایک جامع مسجد کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مسجد کی تعمیر پر آنے والی کل لاگت جماعت الدعوۃ برداشت کرے گی۔

DSC00388

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button