Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بیج کی مفت تقسیم کا کام چترال میں بلا تاخیرشروع کیا جائے۔کسان کونسلر حمید علی شاہ

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال ) ویلج کونسل بلچ کے کسان کونسلر حمید علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ، وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ گندم کی بیج کی مفت تقسیم کا کام چترال میں بلا تاخیرشروع کیا جائے جہاں بوائی کا موسم تقریباًاختتام پذیر ہورہا ہے جس کے بعد بیج کی فراہمی کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کی بار بارا علانات کے باوجود ابھی تک چترال میں مفت بیج کی ترسیل اور فراہمی کا کام شروع کرنے میں لیت ولغل سے کام لیا جارہا ہے جبکہ چترال کے غریب اور سیلاب زدہ کسان بے تابی سے انتظارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال ضلعے کے لئے مفت بیج کا کوٹہ بھی چار گنا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس علاقے کا کسان سیلاب سے بالواسطہ اور بلاواسطہ دونوں طرح سے متاثر اور مدد کا سب سے ذیادہ مستحق ہے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو چاہئے کہ مفت بیجوں کونومنتخب کسان کونسلروں کے ذریعے تقسیم کرایا جائے جوکہ کسانوں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں کسانوں کی نمائندگی بھی کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button