Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بریب اور موژگول کے سیلاب زدگان امدادی رقم کی تقسیم

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)بونی دوکاندہ کے رہاشی سماجی کارکن خورشیدعالم خان جو کہ افغانستان کے دارالخلافہ کابل میںآغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک(اے کے ڈی این) کے ساتھ منسلک ایک نجی ہسپتال ( فرنچ میڈیکل انسٹیٹیوٹ فار چلڈرن) میں بحیثیت کارڈیک پرفیوزینسٹ کا م کر تا ہے ۔ جو لا ئی 2015 کے چترال میں تباہ کن سیلاب کے دوران انہوں نے ہسپتال میں کام کر نے والے پاکستانی ساتھیوں سے سیلاب زدگان کے لئے رضاکارانہ طور پر چندہ اکھٹا کرکے چترال آکر امدادی رقوم کو چترال کے دو بڑے متاثرہ گاؤں میں سیلاب زدگان میں تقسیم کئے ۔انھوں نے گاؤن بریپ میں کونسلرسلطان مراد خان کو50,000/ اور مژگول میں صوبیدار (ریٹائرڈ)ابراہیم ولی کو 40,ہزار روپے کیش حوالے کئے۔ جو کہ سیلاب زدگان کی طرف سے نمائندے کے طور پر کام کرتے ہیں۔اس تقریب کے دوران علاقے کے معززین، نوجوانان ، سماجی کارکن اور متاثرین سیلاب بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں علاقے کے معززین اور سیلاب زدگان نے خورشید عالم خان کا شکریہ ادا کیا۔ اورساتھ ہی ساتھ ان پاکستانی اور غیر ملکی بہن ،بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button