Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

نو جوانانِ چترال کے موقف کو مقامی اخبار میں توڑ موڑ کر اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔پیر کرم الہیٰ قادری

 چترال(نمائیدہ ڈیلی چترال )چترال یونین کونسل 1 کے جنرل کونسلر، آل متحدہ طلباء محاز اور نو جوانانِ چترال کے رہنماء پیر کرم الٰہی قادری ؔ نے ایک اخباری بیان میں گذشتہ روز 19 اکتوبر 2015 کو چترال میں یو نیورسٹی کے حوالے سے ہو نے والے احتجاجی ریلی کے دوران نو جوانانِ چترال کے موقف کو مقامی اخبار میں توڑ موڑ کر اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ۔کہ نو جوانانِ چترال پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے چترال میں یو نیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اعلانات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سابق صدر پی ٹی آئی ضلع چترال نے جوکاغذات میڈیا کو پیش کئے ہیں وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء پرویز خٹک کے دورہ چترال کے موقع پر ٹور نوٹ کے طور پر پیش کئے گئے تھے۔ اُن میں سے صرف 2 یعنی گرلز ڈگری کالج چترال اور ریسکیو 1122کی با قاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ باقی چترال میں یو نیورسٹی کے قیام اور دوسرے مطالبات ابھی تک منظور نہیں ہو ئے ہیں۔ جہاں تک چترالی طلباء کے وقت ضائع کرنے کا سوال ہے ۔ الحمد للہ چترالی عوام اور طلباء اتنا با شعور ہیں انہیں پتہ ہے کہ کون وقت ضا ئع کر رہے اور کون نہیں۔ اگر کوئی ایسا نوٹیفکشن چترال یو نیورسٹی کے حوالے سے مو صوف کے پاس ہے تو پیش کرے۔ اور ہمار ا مطالبہ ہے چترال یونیورسٹی کے تعمیر پر جلد از جلد کام شروع کیا جا ئے۔ تا کہ چترالی طلباء و طالبات کے مشکلات میں کمی آئے۔ نو جوانانَ چترال اور چترالی طلباء و طالبات اتنے با شور ہو چکے ہیں کہ وہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے بات کر سکتے ہیں۔ اور ضرورت پڑنے پر احتجاجی مظاہرے کر نے کی بھی ہمت رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button