426

صوبائی حکومت کی طرف سے جنجرت کوہ روڈکے لئے تین روپے منظورکرنے اورمڈل سکول کوہائی درجہ دینے پرعوام میں خوشی کی لہر

دروش( نمائندہ ڈیلی چترال )تحصیل دروش سے تقریباً18کلومیٹر کے فاصلے جنجریت کوہ ویلی میں صوبائی حکومت کی طرف سے روڈ کیلئے تین کروڑ روپے اور مڈل سکول مردانہ کو ہائی سکول کا درجہ دینے کااعلان کیاگیا۔علاقے کے عمائدین نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور خاتون ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں ترقیاتی کاموں کاآغازکیا۔جنجرت کوہ ویلی کے انتہائی مشکل اور دشوارگزارراستوں کے لئے کثیررقم کاباقاعدہ اعلان کیااورعلاقے کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے بچوں کی تعلیمی معیار کومزید بہتربنانے کے لئے مڈل سکول جنجرت کوہائی کادرجہ دے کرعوام کی دل جیت لی۔ ۔ صوبائی حکومت علاقے کا مسیح بن گیا۔جنجریت کوہ روڈ جو کہ انتہائی خطرناک اور تنگ راستہ تھا تین کڑور روپے منظور کر کے جنجریت کوہ ویلی کو چترال کے دوسرے علاقوں سے با آسانی ملانے کاایک اہم فیصلہ کیاہے ۔عمائدین جنجرت نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ چترال کی ترقی میں اپنی پر خلوص کوششیں جاری رکھیں گی اور ساتھ ساتھ پی ٹی ائی کی ضلعی قیادت بھی چترال میں احساس محرومی کو ختم کرنے میں اپنا کر دا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں