360

ریشن ،گرین لشٹ کے سیلاب زدگان وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ پیکج نہ ملنے پرشدیدمایوسی کااظہار،حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ریشن ،گرین لشٹ سمیت اپر چترال کے سیلاب زدگان نے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود وزریر اعظم نواز شریف کی طرف سے اعلان کردہ پیکج نہ ملنے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مکمل طور پر متاثر گھرکے لئے پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے جس کا اعلان وزیر اعظم نے کوراغ کے مقام پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ اتوار کے روز ریشن کے مقام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریشن اور دوسرے ملحقہ علاقہ جات کے متاثریں کے نمائندگان محمد نبی خان، غلام علی خان، شاہ عالم، محمد ارشاد، ابولیث رامداسی،مولانا حسن شاہ اور دوسروں نے کہاکہ موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے لیکن حکومتی امداد نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے ڈھائی سو سے ذیادہ متاثریں خیموں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ برفباری شروع ہونے پر ان کے لئے سرچھپانے کا کوئی ٹھکانا نہیں ہوگا جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے اب تک صرف ایک ایک لاکھ مل گئے ہیں جوکہ سیلاب بردہ مکانات کی تعمیر نو کے لئے قطعاً ناکافی ہے ۔ متاثریں سیلاب نے وزیر اعظم نواز شریف کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ سیلاب کے بعد علاقے کا بروقت دورہ کرنے اور پانچ لاکھ روپے کی امداد ی پیکج کا اعلان کرنے پر متاثریں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن ان کی طرف سے وعدہ پورا نہ ہونے پر اب متاثریں مایوسی کے دلدل میں پھس گئے ہیں جو کہ اپنے مکانات کے ساتھ ساتھ زرخیر زرعی زمینات اور پھلدار درخت اور مال مویشی بھی کھو کر خط غربت کے نیچے مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریشن سب ڈویژن مستوج کا سب سے ذیادہ متاثرعلاقہ ہے جہاں ایک ماہ تک سیلاب نے تباہی وبربادی کا سلسلہ مچائے رکھا جبکہ دوسری جانب دریائے یارخون نے بھی گاؤں کے زیریں حصے کو بہا لے گئی۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین سیلاب حکومتی وعدوں کے ایفا ہونے کا انتظار کرتے کرتے ان کی آنکھیں بھی پتھراگئے ہیں اور اب وہ شدید احتجاج کرکے حکمرانوں کا ان کا وعدہ یاددلانے اور ان کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے پر مجبور ہیں اور آئندہ ہفتے احتجاج کا سلسلہ جاری ہوگا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے متاثرین کے لئے کاغ لشٹ کے مقام پر پندرہ مرلہ زمیں الاٹ کرنے کے وعدے کو پورا نہ کرنے کی بھی مذمت کی۔

DSC00109

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں