چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈی سی وولنٹیرٹاسک فورس کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا۔میجر جنرل نادر خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قدرتی آفات میں اپنی مدد آ پ اور رضاکارانہ جذبے سے سرشار ہوکر آفت زدہ عوام کی خدمت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹاسک فورس کو تمام رضاکارتنظیموں کے وسائل اور افرادی قوت کو مجتمع کرنے کی صلاحیت اور قوت ہونی چاہئے تاکہ مربوط طریقے سے ریسکیو کا کام انجام دیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے کہاکہ چترال کے جوانوں میں وولنٹئیرزم کا جذبہ پہلے سے موجود ہے جس کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں سیلاب اور زلزلہ کے آفات کے دوران دیکھا چکے ہیں جن کی تعداد 22ہزار سے متجاوز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹاسک فورس کو تمام رضاکاروں تنظیموں میں رابطہ کاری کرکے انہیں منظم کرنے کی اہلیت دی جائے گی تاکہ چترال جیسے قدرتی آفات کی زد میں واقع علاقے میں تباہ کاریوں کا حجم کم سے کم ہو۔ا نہوں نے کہاکہ ٹاسک فورس کے لئے عنقریب ہی ایک حکمت عملی چاک اوٹ کی جائے گی ۔ تحصیل ناظم چترال مولانا محمد ایلیاس ،رضاکار فورس کی طرف سے زینت جبین اور شاہد انیس نے بھی خطاب کیا۔