Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تحصیل موڑکہواور کاری گاؤں میں کئی افراد برادری اور خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)تحصیل موڑکہواور کاری گاؤں میں کئی افراد برادری اور خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔شامل ہونے والوں کا تعلق پی پی پی،پی ٹی آئی،قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی سے ہے۔اس سلسلے میں کارنر میٹنگ کاری میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں نوجوان کپٹن ریٹائرڈ نوروز خان کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔جبکہ تحصیل موڑکہو کا ایک نمائندہ فد حیدر لال کی قیادت میں چترال میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر میں پارٹی رہنماؤں سیدا حمد خان،فضل رحیم ایڈوکیٹ،صفت زرین اور نیاز اے نیازی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبیدار نیاز ولی،عبدالرحمان،تاج ،گل حسین ،صوبیدار ناصر شاہ،سپرٹنڈنٹ شبیر محمد وغیرہ نے پی پی پی ،پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کی ترقی کے لئے جو کام کررہا ہے۔اس احسان کو نہیں بھولنا چاہیئے۔اُنہوں نے پارٹی رہنماؤں کو پیر کے روز موڑکہو میں نواز شریف زندہ باد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔جسے پارٹی صدر سیداحمد خان نے قبول کیا۔اور وفد کا شکریہ اداکیا۔اُنہوں نے پارٹی کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button