Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

قدرتی آفت کے رونما ہونے کے فوری بعد پہنچنا اکیلے حکومتی مشینری کے بس کی بات نہیں ۔ضلع ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ چترال قدرتی آفات سے دوچار علاقہ ہے جہاں آفات کے فوراً بعد ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں اور بحالی کے مرحلے میں بھی این جی اوز کی کارکردگی قابل تعریف رہا ہے کیونکہ وسیع وعریض رقبے پر پھیلی ہوئی اس ضلعے میں قدرتی آفت کے رونما ہونے کے فوری بعد پہنچنا اکیلے حکومتی مشینری کے بس کی بات نہیں ہے جب تک سول سوسائٹی کی حمایت انہیں حاصل نہ ہو۔ اس سلسلے میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کا ادارہ فوکس ہیومنیٹرین اسسٹنس قابل رشک کارکردگی کا حامل ادارہ ہے۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا کے لئے ڈیزاسٹر رپورٹنگ پر منعقدہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے پہلے دور نظامت میں این ڈی ایم اے کو ضلعے کی سطح پر ڈی سنٹرلائز کرکے ڈی ڈی ایم اے تشکیل دی تھی جس کے ساتھ قریبی تعلق پیدا کرکے فوکس تنظیم ڈیزاسٹر کے متاثریں کی بہتر خدمت میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال چترال کا ضلع چار مہینوں کے اندر یکے بعد دیگرے سیلاب اور زلزلے کے آفات سے دوچار ہوئی جن کے دوران ہمیں اپنی کمزوریوں اور ادارہ جاتی خامیوں کوسمجھنے اور انہیں دور کرکے آئندہ کے لئے بہتر طور پر تیاری کا موقع مل گیا ہے جبکہ اس دوران مقامی میڈیا نے اپنی نہایت محدودوسائل کے باوجود ناقابل فراموش کردار ادا کیا ا ور فوکس جیسے اداروں کو چاہئے کہ وہ مقامی میڈیا کی بھی استحکام اور مضبوطی کی طرف توجہ دے کر اپنے ہراول دستے میں شامل کرے۔ اس سے قبل فوکس کے پروگرام کوارڈینیٹر مراد علی ، فوکس کی طرف سے تربیتی ٹیم میں شامل طارق محمود، مہر آفتاب اور رضوان اختر جعفری نے مقامی میڈیا کے ارکان کو ڈیزاسٹر رپورٹنگ کے تکنیکی امور سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں موثر نیوز رپورٹ تیار کرنے کی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ فوکس کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ضلع ناظم نے اس موقع پر کورس کے شرکاء میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے جن میں چترال پریس کلب کے علاوہ ریڈیو پاکستان اور ایف۔ ایم 97کے پروڈیوسر، کمپیراور سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔ اس سے ایک روز قبل میڈیا پرسنز کو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں ریشن اور چرون اویر کا وزٹ کرایاگیا۔چترال پریس کلب کے صدر محکم الدین نے تربیتی پروگرام کے انعقاد پر فوکس کا شکریہ ادا کیا۔

Traninig workshop

traning certificate

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button