Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پریس کلب کے انتخابات،ظہیر الدین (روز نامہ ڈان )صدر منتخب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال پریس کلب کے انتخابات میں ظہیر الدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب ہوگئے جبکہ سیف الرحمن عزیز (چترال ٹائمز ڈاٹ کام) سینئر نائب صدر ، میاں آصف علی شاہ کا کا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر، عبدالغفار (آواز چترال ڈاٹ کام) جنرل سیکرٹری،نذیر احمد شاہ (روزنامہ اوصاف) آفس سیکرٹری اور نور افضل خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ انتخابات کی نگرانی جہانگیر جگر، فخرعالم اور شہریار بیگ پر مشتمل سہ رکنی کمیٹی نے کی ۔ نومنتخب صدر ظہیر الدین نے چترال میں صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں اور توانائی کو بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی مخصوص جعرافیائی حالات اور یہاں حال ہی میں سیلاب اور زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی وبربادی کے حوالے سے یہاں میڈیا ایک حساس رول کا حامل ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دینے کی ضرورت ہے جس میں پریس کلب کا پلیٹ فارم ہمارے لئے ممدو معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر فارغ ہونے والے صدر محکم الدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے چترال میں صحافی برادری کے لئے پریس کلب کی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ انتخابی کمیٹی کے سینئر رکن جہانگیر جگر اور دوسرے نومنتخب عہدیدار سیف الرحمن عزیز، میاں آصف علی شاہ کا کاخیل، عبدالغفار ، نور افضل خان، نذیر احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button