چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلے کے جھٹکے چترال ،ایبٹ آباد، لوئر دیر،نوشہرہ، شانگلہ ،سوات ملا کنڈ ،کوہاٹ ،کالا باغ ،صوابی ،بٹگرام ،ہری پور اور لاہور سمیت پورے ملک میں محسوس کئے گئے ہیں ۔زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرزمین گہرائی 200کلومیٹرتھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی