280

کے آئی ڈی پی کے زیر اہتمام یونین کونسل کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ پھستی میں زلزلہ اور سیلاب زدگا ن میں امدادی سامان تقسیم

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی )کے زیر اہتمام یونین کونسل کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ پھستی میں زلزلہ اور سیلاب زدگا ن میں بسترے اور بنیان تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر کے آئی ڈی پی کے چیرمین عبدالغفار نے پھستی گاؤں کے 55گھرانوں کے سربراہوں کو معیاری وکی رضائی اور گرم بنیان کی پیکج حوالے کردی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پھستی گاؤں کی دورافتادگی کی وجہ سے یہ گاؤں مختلف این جی اوز اور خود حکومتی اداروں کے توجہ سے بھی محروم رہا لیکن KIDPنے مصیبت کی اس گھڑی میں اس نظرانداز شدہ گاؤں کے متاثرین کا بھر پور ساتھ دیا اور ریلیف کی سرگرمیوں سے لے کر انفراسٹرکچر کی بحالی تک ہر کام میں اہالیان پھستی کو ان کا حق دینے اور دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کوہ یونین کونسل اور خصوصاً پھستی کے لئے ریلیف پیکج کی فراہمی پر مختلف اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سی سی ڈی این کے منیجر عطاء اللہ شاہ کے علاوہ KIDPکے بورڈ ممبرز خواجہ امان اللہ، فضل ربی، شیر حکیم خان اور محمد ایاز بھی موجود تھے۔ اہالیان پھستی نے اس موقع پر کے آئی ڈی پی کے چیرمین عبدالغفار کے کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں