Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مشکل گھڑیوں میں چترال سکاوٹس نے کسی حال میں مصیبت زدہ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے کہ چترال سکاوٹس نے گزشتہ سال کی سیلاب اور زلزلے کے بعد مشکل وقت میں متاثریں کو ہرممکن ریلیف پہنچانے کی کوشش کی اور بحالی اور ووبارہ آبادکاری کے کاموں کو درست سمت میں ڈالنے ا ور اس سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کو ہٹانےIMG_8598 میں کام کیا جبکہ ضلعے کے طول وغر ض میں متاثریں کی خدمت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے تاکہ علاقے کی شدید سردی کے اثرات سے ان کو بچایا جاسکے۔ اُرسون ،شیشی کوہ اور مداک لشٹ کے مقامات پر سیلاب اور زلزلہ زدگان میں گرم کپڑے، کمبل، ترپال اور بستر کی تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موسم سرما کی شدت کو کم کرنے کے لئے ان سرد علاقوں میں ان اشیاء کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھیں جس کے لئے انہوں نے مختلف اداروں سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال اہالیان چترال کے لئے ازمائش و ابتلا کاسال ثابت ہوا جس کے دوران اکثر علاقے قدرتی آفات سے دوچار ہوئے لیکن ان مشکل گھڑیوں میں چترال سکاوٹس نے کسی حال میں مصیبت زدہ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ ان مقامات پر مقامی لوگوں نے چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا۔ اس سے قبل کمانڈنٹ نے لاسپور، ارندو اور دوسرے علاقوں میں بھی موسم سرما کے لئے ریلیف کا سامان تقسیم کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button