Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں استعفوں کا موسم ،دو دن میں دواہم عہدوں پر فائزعہدیدار مستعفی ہوگئے

پشاور: خیبر پختونخوا میں استعفوں کا موسم ،دو دن میں دواہم عہدوں پر فائز عہدیدار مستعفی ہوگئے ۔احتساب کمیشن کے ڈی جی کے بعد ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین سینیٹر نعمان وزیر حکومت سے اختلافات پر عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔نعمان وزیر کا کہناہے آئندہ چند ماہ میں میں 800نئی آسامیاں ٹیوٹا میں آنی تھیں ،،،جس پر ابھی سے ہی ان پر سیاسی دباؤ آنا شروع ہوگیا۔اورایک اتحادی جماعت ان سے مسلسل میرٹ کے خلاف کام کرنے کی ڈیمانڈ کر رہی تھی،،اس حوالے سے پارٹی کے بعض قائدین بھی ان پر دباؤ ڈال رہے تھےسینیٹر نعمان وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منشور میرٹ پر ہی مبنی ہے اس لئے وہ کسی بھی قسم کادباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں تھے ،،،اسی لیے انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونا ہی مناسب سمجھا۔نعمان وزیر کے اچانک مستعفی ہونے پر کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ انکے استفعی کی اصل وجہ وائس چئرمین کے اختیارات میں کمی کر کے قومی وطن پارٹی کا چیرمین لانے کا معاملہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button