Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کاؤنٹر ٹررزم ڈیپارٹمنٹ نے چترال میں دو دہشت گردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دہشت گردی کے بڑے منصوبےناکام

چترال ( محکم الدین محکم) کاؤنٹر ٹررزم ڈیپارٹمنٹ نے چترال میں دو دہشت گردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ۔ گرفتار دہشت گردوں کو راتوں رات ضلع سے باہر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان یاسر خان ولد شاہجہان ساکن افغانستان حال مقیم قربان گڑھی اور غلام ولد حاصل خان یکہ توت پشاور ڈوک درہ سوات سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد لے کر چترال کیلئے روانہ ہوئے اور لواری ٹاپ کے راستے برف پر چل کر دروش کے مقام بیوڑی وادی میں داخل ہو کر وہاں ایک مکان میں قیام کیا ۔ اس پر مخبر نے سی ٹی ڈی کو بروقت اطلاع فراہم کی ۔ جس پر رات کے اندھیرے میں کاروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت رنگھے ہاتھو ں گرفتار کر لیا ۔ اور فوری طور پر ضلع سے باہر نامعلوم مقام منتقل کر دیا ۔چترال سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد چترال میں دہشت گردی کی بہت بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ لیکن بروقت کاروائی کی وجہ سے وہ اپنے مشن میں نا کام ہو گئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button