Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیراعظم اپنے اعلان کے مطابق زرعی قرضوں کی معافی پر عملدر آمد کرائیں۔پی ایم ایل(ن)اپر چترال

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال کے زرعی قرضداروں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ زرعی قرضوں کی معافی کے سلسلے میں اعلان پر عملدر آمد کرکے انہیں زرعی بینکوں کی پریشانیوں سے نجات دلائی جائے ۔ چترال پریس کلب میں بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ اپرچترال کے صدر شہاب الدین ایڈوکیٹ ، سنئیر نائب صدر ارشاد جاوید ایڈوکیٹ ، سردار احمدخان، شہباز محمد خان ، محمد مراد کونسلر وغیرہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گذشتہ سال سیلاب کی تباہی کے دوران چترال کے اپنے دورے کے موقع پر کوراغ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے زرعی قرضوں کی معافی کا اعلان کیا تھا ۔ جس پر زرعی قرضداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ اور اس امید کا اظہار کیا گیا تھا ۔ کہ زرعی قرضوں کی معافی سے متاثرین کی مشکلات میں کسی حد تک کمی آجائے گی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ کئی مہینے گزرنے کے باوجود اُس پر کوئی عملدر آمد نہیں ہوا ۔ اور زرعی بینک کی طرف سے مسلسل کلائنٹس کو تنگ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بینکوں کی طرف سے انتہائی پریشانی کا شکار ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف سیلاب اور زلزلے کے مصائب میں گرفتار ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے درد مندانہ اپیل کی ۔ کہ اپنے اعلان کے مطابق زرعی قرضوں کی معافی پر عملدر آمد کرکے اُن کو پریشانیوں سے نجات دلائیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button