واں بھچراں (رانامحمدذیشان سے)ڈی پی اومیانوالی سرفراز خان ورک کی خصوصی ہدایت پر محمد رمضان سگو ایس ایچ او تھانہ پپلاں کی کامیاب کاروائی‘ مویشی چوری، ڈکیتی کے 4مجرمان اشتہاری گرفتار کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فرخ سہیل سندھو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پپلاں محمد رمضان سگو نے مویشی چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان اشتہاری ضیاء اللہ ،،کرامت علی ،مدثراورصداقت کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل12بور ،رائفل 44بور اور رائفل 7mmبمع کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پپلاں محمد رمضان سگو نے میانو الی کے سینئر صحافی رانامحمد اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیارہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور عوام بلاجھجک بغیر رشوت کے اپنے جائز کام کروائیں ۔رشوت خور ملازمین کیلئے پولیس میں کوئی جگہ نہ ہے اور پولیس عوام کی خادم بن کر ان کے جائز کام کرے گی ۔پپلاں کے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی پی اومیانوالی سرفراز خان ورک کاشکریہ ادا کیاہے کہ انہوں نے تھانہ پپلاں میں ایک ایماندار ایس ایچ اومحمد رمضان سگو کو تعینات کیاہے جنہوں نے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنادیاہے۔واضح رہے کہ ماہ فروری میں اب تک ایس ایچ او تھانہ پپلاں محمد رمضان سگو نے 23مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیاہے اور پورے ضلع میں ایس ایچ او تھانہ پپلاں محمد رمضان سگو کی کارکردگی سب سے بہترین ہے