Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے دمیل نسار میں دو نوجوانوں کی بوری بند لاشیں بر آمد

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے دمیل نسار میں دو نوجوانوں کی بوری بند لاشیں بر آمد ہو ئی ہیں ۔ بوری بند لاشیں بیس سالہ شاہ فیصل ولد گُل زمان اور پچیس سالہ شفیق الرحمن ولد حکم جان ساکن دامیل نسار کی ہیں ۔ جنہیں دو دن پہلے اغوا کیا گیا تھا ۔ بعد آز اں انہیں قتل کرنے کے بعد جرک کے مقام پر دریائے چترال کے کنارے بوریوں میں بند کرکے پھینک دیا گیا ۔ بر آمد شدہ لا شوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ابائی گاؤں روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے شفیق الرحمن اور شاہ فیصل لاپتہ ہو گئے۔تو ذولیخہ بی بی زوجہ حکم جان نے تھانہ ارندو میں سید رحمن ولد سید اکبر سمیت آٹھ افراد پر شفیق الرحمن اور شاہ فیصل کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کرایا ۔ جس پر پولیس نے سید رحمن کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ تو ملزم سید رحمن کی نشاندہی پر جرک دمیل نسار میں دریائے چترال کے قریب لاشیں بر آمد کر لی گئیں ۔ ارندو پولیس نے لاش بر آمد کرنے کے بعد چھ ملزمان سید اکبر ، سید رحمن ،محمد رحمن پسران میر اکبر ، شیر علی ولد سید عالم خان ، زار محمد ولد شیر علی اور میر احمد ولد عمر احمد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جبکہ دو کی تلاش جاری ہے ۔ اغوا اور قتل کا شاخسانہ جنگل کا تنازعہ اور دیرینہ دشمنی بتایا جاتا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button