Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ویلیج کونسل شاگرام تورکہوکا ترقیاتی بجٹ 35لاکھ روپے منظور

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ویلیج کونسل شاگرام تورکہونے ترقیاتی بجٹ پاس کرکے سب ڈویژن مستوج کا سب سے پہلا ویلیج کونسل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ترقیاتی بجٹ اتفاق رائے سے منظور ہوئی۔گذشتہ دنوں ویلیج کونسل آفس شاگرام میں ناظم منہاج الدین کی صدارت میں وی سی شاگرام میں35لاکھ روپے کی ترقیاتی بجٹ منظور کیا۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے نوجوان ناظم منہاج الدین نے اراکین کونسل کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر اس معزز ایوان میں اپنا خدمت گار چُن کر بھیجا ہے۔ انشاء اللہ ہم علاقے کے عوام کے تمام مسائل باہمی مشورے سے حل کرینگے۔اور اس ویلج کونسل کو مثالی ویلج کونسل بناکر چین سے بیٹھے گے۔آخر میں تمام ممبران نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک جمہوری طریقے سے بلدیاتی انتخابات کراکے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرکے قوم سے جو وعدہ کیا تھا پورا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button