375

پٹرولیم مصنوعات 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونےکا امکان

لاہور:پاکستانیو کیلئےخوشخبری،پٹرولیم مصنوعات 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونےکا امکان ہے۔ اوگرا نے اس حوالے سے اپنی سمری مرتب کرلی ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا احتجاج رنگ لے آیااوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔اوگرا سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چار روپے 61 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے،ہائی آکٹین پانچ روپے 45 پیسے،مٹی کا تیل 4 روپے 72 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جنوری میں طے ہونیوالے سودوں کے باعث قیمت میں کمی ہورہی ہے،جنوری کے مقابلے میں عرب لائٹ خام تیل 7ڈالرفی بیرل مہنگا ہوچکا ہے دوسری طرف ذرائع کا کہناہے ٹیکسزکی موجودہ شرح برقرار رہی تو اپریل سے قیمتیں بڑھ جائیں گیدوسری جانب مزید ٹیکس جمع کرنے کے لئے وزارت پٹرولیم اورخزانہ یکم مارچ سے قیمتوں میں کمی کی مخالفت کر رہے ہیں تاہم اوگرا قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کے حق میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں