Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شندور تنازعہ حل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا، گورنر میر غضنفر

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان احسان بھُٹہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے گلگت بلتستان میں امن و امان، سیکیورٹی اقدامات اور متعلقہ اداروں کے کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے پر محکمہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کہ اور کہا کہ محکمہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیئے اپنا کردار اد کریں اور امن خرا ب کرنے والے اندرونی اور بیرونی عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ علاقے کے امن پسند عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جاسکے۔سیکریٹری داخلہ کی درخواست پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ شندور تنازعے کو حل کرنے کے لیئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرونگا اور ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ حکومت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کی حکومت تنازعے کے حل کو ممکن بنا سکیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ چائنا اقتصادی راہداری اور گلگت بلتستان میں دیگر بڑے منصوبوں پر ملک دشمن عناصر کی نظر ہے اور ان منصوبوں کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانے کے لیئے سیکیورٹی اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا اور کہا کہ سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ کسی بھی حادثہ ، قدرتی آفات یا ایمیرجنسی سے نمٹنے کے لیئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کو تیار رہنا ہوگا اور ان اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے فوری اقدامات کئے جائینگے اور حالیہ زلزلے سے متاثرہ گھروں کی معاوضہ جلد ادا کی جائے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ریسکیو 1122کو مزید فعال بنایا جائے گا اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ریسکیوز1122کے سروس مہیا کی جائے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آپس میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کی فضا کو فروغ دیں اور آپس میں اتفاق و اتحاد سے گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیئے امن وامان کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیئے تمام وسائل کو استعمال میں لائے گی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیئے صوبائی حکومت کے ذریعے گلگت بلتستان میں ثقافتی میلوں اور کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام آپس میں اتفاق و اتحادسے رہ سکیں ۔
گورنر گلگت بلتستان سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئر مین کیپٹن (ر) محمد سکندر نے ملاقات کی اور گورنر گلگت بلتستان کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔گورنر گلگت بلتستان نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کی کہ مالیات معاملات کو شفاف بنائیں اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاوں کریں اور متعلقہ ادارے آڈیٹ پیراز کا پبلک اکاونٹس کمیٹی کو جوابات دیں ۔اس سے محکمو ں کے مالیاتی معاملات بہتر ہونگی اور بے جا اخراجات پر قابو پایا جائے گا اور اداروں میں گوڈ گورننس کو ممکن بنایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button