251

محکمہ زراعت مستوج لاسپور عوام کے ساتھ ناانصافی کاسلسلہ بند کرے۔ عماٸدیں لاسپور

اپر چترال(  رپورٹ:امیرنایادب )محکمہ زراعت مستوج سالانہ سرکاری باغ چپاڑی سے حاصل شدہ پودوں کو ایک خاص تاریخ مقرر کرکے تقسیم کرتا ارہا ہے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوٸے اس سال بھی محمکہ زراعت مستوج نے لاسپور اور دیگر علاقوں میں ایک اشتہار چسپان کرکے مورخہ مارچ 11 بعمل 9:30 منٹ صبح چپاڑی باغ سے پودے حاصل کرنے کوکہا گیا تھا۔ اس اشتہار کے وساطت سے لاسپور سے تقریبا” 5 گاڑیوں میں سوار افراد صبح 8 بجے چپاڑی باغ پہنچے, توبتایاگیا کہ مذکورہ پودوں کو ایک دن پہلے تقسیم کٸےگٸے ہیں, اور چند بچے ہوٸے پودوں کو صبح 5 سے 6 بجے تقسیم کٸےگٸے ہیں۔ لاسپور سے اٸے ہوٸے ممبران لاسپور سے تعلق رکھنے والا معروف ومشہور سیاسی و سماجی شخصیت محمدشریف خان کی قیادت میں متعلقہ زراعت افیسر سے اس طرح کے غلط طریقے سے تقسیم اور انکے ساتھ دھوکہ دہی کی وجہ پوچھے اور پرشدید احتجاج کیا۔ زراعت افیسر انکو اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوٸے بتایا کہ لوگ اپنے مرضی سے صبح سویرےپودےاٹھالےگٸےہیں

بےقاٸدگی کا نوٹس لیکر ذمہ دار افراد کے خلاف کارواٸی اور اپنے ساتھ ہونے والا ناانصافی کے اذالے کا مطالبہ کیا ہے۔ پانج گاڑیوں میں لاسپور سے اس ٹھنڈ موسم میں صبح کا سفر تکلیف دہ اور انے جانے کا مفت میں خرچہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں