293

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نئے خطرات جنم لے   کاخطرہ ہے  اور یہ نہایت ضروری ہے کہ اس سلسلے میں ختیاطی تدابیر اختیار کی جائیں/ولی محمد/جاویداحمد

چترال(ڈیلی چترال نیوز) آغاخان ا یجنسی فار ہیبٹاٹ چترال کے DARTممبروں کاایک روزہ تربیتی ورکشاپ چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔ورکشاپ میں سرکاری اورغیرسرکاری اداروں سے تعلق رکھنے ممبروں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کااظہارمنیجرایمرجنسی مینجمنٹ   آغاخان ایجنسی فارہا بیٹاٹ  چترال ولی محمد،سینئرپروگرام آفیسر پلانگ اینڈ رسپانس آکاہ جاویداحمداوردیگر  نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے ماسک پہننا اور سینٹائزر کے استعمال سمیت دیگر ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بناکراحتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ   آغا خان ایجنسی فار بابیٹاٹ  کے رضا کار مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے ڈاٹ ممبرز کوادارے کی طرف سے فراہم کردہ اسمنٹ فارم بھرنے اورکمیونٹی میں جاکراسمنٹ کرنے کاطریقہ کارواضح کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات سے لوگوں کی معمولات زندگی   متاثرہوتی ہے کمیونٹی میں جاکراسمنٹ کےدوران انتہائی خوش اخلاقی ،جانفشانی اورنرم دلی سے پیش آنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آپ کواپنے مصیحہ سمجھے۔انہوں نے کہاکہ  آکاہ نے خطرات اور آفات کی نشاندہی اور نقشہ سازی کا ایک ایسا نظام متعارف کروایا ہے جس میں مقامی لوگوں کی شمولیت کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے آفات اور خطرات کی نشاندہی اور ان کے تدراک کے لیے ایک مربوط منصوبہ سازی شامل ہے۔ جس کا فائدہ آنے والے دنوں میں لوگوں اور ان کی زندگیوں پر ہوگا۔ اس کے علاوہ  آکاہ نےچترال میں  ہزاروں لوگوں کو تکنیکی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آفات سے متاثرہ لوگوں کے لیے سینکڑوں  سے زائد سیف شیلٹرز بھی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نئے خطرات جنم لے   کاخطرہ ہے  اور یہ نہایت ضروری ہے کہ اس سلسلے میں ختیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ آفت زدہ علاقوں میں بسنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں