362

یوسی اویر کے کئی مقامات پرلینڈئیڈنگ اورپہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاٹریفک کانظام درہم برہم ہوکررہ گیا،وی سی ناظم سید محمدخان

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال ) ناظم ویلچ کونسل پختوری اویر سید محمد خان ، مجیب الرحمن جنرل کونسلر پختوری اویر اور سماجی کارکن شیر الملک نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں وادی اویر جانے والی سڑکیں پرپش تا اویر بالا برباد ہو گئے ہیں جس کے باعث علاقے کے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اویر کے عوام نے تقریباً40کلومیٹر روڈ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی ہیں ۔قدرتی آفات سے تباہ ہونے والی ان سڑکوں کو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کرتے کرتے تھک گئے اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ سال سیلاب اور زلزلہ متاثریں سے ملنے چترال آکر بڑے بڑے اعلانات کئے تھے جس پر ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔اُنہوں نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ اورصوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ پرپش تا اویر بالا روڈ کوDSC00070 محکمہ کنسٹرکشن اینڈ ورکس کے حوالے کئے جائیں اور فوری طور پر اویر روڈ کی بحالی پر کام شروع کئے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ بارشوں سے علاقے میں کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے ہیں اور متاثریں سخت مشکلات سے دوچار ہو کر حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے یوسی اویر کے کئی مقامات پرلینڈئیڈنگ اورپہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاٹریفک کانظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔اورایری گیشن چینل بھی سیلاب برد ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں