460

وزیراعلیٰ موجودہ مہنگائی کومدنظررکھتے ہوئے چترال کے تمام سرکاری ملازمین کی فائرووڈ الاونس 45روپے سے بڑھاکر100 روپے کردیا۔جوخراج تحسین کے  مستحق ہیں/اگیگا چترال

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) چترال کے صدرامیرالملک اوردیگرنے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تمام اہلکار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے گذشتہ روزچترال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں موجودہ مہنگائی کومدنظررکھتے ہوئے چترال کے تمام سرکاری ملازمین کی فائرووڈ الاونس 45روپے سے بڑھاکر100 روپے کردیا۔جوخراج تحسین کے  مستحق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اپنے شعبوں میں عوام کومعیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامہنگائی کو کم کرنے اور غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے ایجوکیشن کارڈ منصوبے پر کام کر رہے ہیں جو جلد شروع کیا جائے گا۔ اس کارڈ کے ذریعے ذہین اور مستحق طلبہ کو تعلیمی اخراجات کی مد میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔پریس کانفرنس سےصدراے ٹی اے نثاراحمد،جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمن،صدرپیرامیڈیکل ڈی ایچ کیووقاراحمد،صدرجمال الدین ،صدروحدت اساتذہ آیتاللہ  ،صدرایس ایس ٹی ٹیچرزقاری محمدیوسف،صدرکلاس فورمحمدالیاس،صدرکلاس فورایجوکیشن محمدقاسم ،صدرپی ٹی ایف محمدموسیٰ ،صدراے سی ٹی اے عبداللہ اوردیگرموجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں