266

ڈپٹی کمشنر عوام کی عدالت میں حاضر۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ریشن ویلی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر عوام کی عدالت میں حاضر۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ریشن ویلی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال  منظور احمد افریدی  نے محمد عرفان الدین  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، شاہ عدنان  اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ ریشن ویلی کا دورہ کیا۔ کثیر تعداد میں لوگوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور علاقے کے مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور دیگر محکمہ جات کے سربراہان کو اگاہ کئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لوگوں کے مسائل تفصیل سے سن لئے۔ اس طرح بعض حل طلب مسائل موقع پر ہی حل کئے جبکہ ٹھوس اور چیدہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر محکمہ جات کے سربراہان کو اپنے اپنے محکموں سے متعلق شکایات کو سنجیدہ لیکر ان کو حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔ مکین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو منصب سنبھالنے کے فورا بعد سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن ویلی کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کئے اور امید ظاہر کئے کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں