284

پاکستان تحریک انصاف چترال کے زیر اہتمام چیرمین تحصیل کونسل چترال شہزادہ امان الرحمن کی کال پر اتالیق پل چترال پر جلسہ منعقد

چترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے زیر اہتمام چیرمین تحصیل کونسل چترال شہزادہ امان الرحمن کی کال پر اتالیق پل چترال پر جلسہ منعقد ہوا ۔جلسے مںیں تحریک انصاف کے قائدین ،سینکڑوں کی تعداد میں کارکناں ، نوجوانوں اور پارٹی کے حامیوں نے شرکت کی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ پر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے تحصیل چیرمین تورکہو موڑکہو میر جمشیدالدین ، چیرمین تحصیل کونسل چترال شہزادہ آمان الرحمن ، سابق صدر تحریک انصاف چترال عبداللطیف اور اسرار صبور نے کہا ۔ کہ اس جلسے کا مقصد قائد پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے دی جانے والی کال پر مارچ کیلئے تیاری کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان پاکستانی قوم کو امریکہ کی غلامی سے نکال کر ایک آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے جینے اور امریک کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف عوام کو متحد کرنے کیلئے بر سر یکار ہے۔ تاکہ پاکستان کے عوام وقار و عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے قابل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان پوری ملت اسلامیہ کی جنگ لڑ رہےہیں۔ اور پوری دنیا کے اسلامی ممالک کی نظر عمران خان پر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان کی طرف سے امریکہ کو افغانستان کی جنگ میں70 ہزار پاکستانی شہریوں 6 ہزار پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت اور ڈیڑھ ارب ڈالرپاکستانی معیشت کے نقصان کا ذمہ دار 8 قرار دینے کے بعد اس کے خلاف سازش کی گئی ۔ اور اسے اقتدار سے ہٹایا گیا۔ جس کی سازش امریکہ میں تیار کی گئی ۔انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت ہم کب تک برداشت کریں گے ۔ ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔ اس آزادی کو سلب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان نے ملک میں 70 سالوں سے گند مچانے والوں کوایک ٹوکرے میں جمع کر دیاہے ۔ اب ان گند کو ٹھکانے لگانے کا وقت آگیاہے ۔ معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نےکامیاب جلسہ منعقد کرنے پرتمام قائدین ، کارکنان اور عوام چترال کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔کہ چترال کے لوگوں کی جم غفیر یہ مطالبہ کرتا ہے کہ جوبائیڈن کے ایما پر سازش کرنے والے ان چوروں کو کسی صورت بیرون ملک بھاگنے نہ دیا جائے ۔ اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان کے چترال پر بہت احسانات ہیں ۔ پہلے انہوں نے فوزیہ بی بی کو ریزرو سیٹ پر ایم پی اے بنایا ۔ حالانکہ اس وقت چترال کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیا تھا ۔ 2018 میں چترال کے لوگوں نے پھر عمران کے خلاف ووٹ دیا ۔ اس وقت عمران خان نے ایم پی اے کی ریزروسٹ مجھے دی ۔ اور بعد آزان محترمہ فلک ناز کو سینٹ کی سیٹ دے کرایک اور احسان کیا ۔ یہ ان کی چترال کے ساتھ دلی محبت کا واضح ثبوت ہیں ۔ا نہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان نے ہمیں دو ضلعے دیے ۔ حالانکہ اس ضلع کے قیام کے مطالبے پر پاکستا ن یپلز پارٹی کے دور حکومت میں چترال کے لوگوں پر لاٹھی چارج کی گئی اور جیلوں میں ڈالا گیا تھا ۔ اسی طرح چترال شندور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بھی اپوزیشن بہت باتیں بنارہا تھا ۔ لیکن اللہ کا شکر ہے۔ کہ آج دس مقامات پر شندور روڈکی تعمیر زور و شور سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ اس وقت مجموعی طور پرپانچ ارب روپےکے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ کرنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں ہے ۔ 9 عمران خان ک کال پر چترال سے لوگوں کا سمندر اسلام آباد کو بہا لے جائے گا ۔ اور انشااللہ قائد تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہم امریک کے غلاموں سے نجات حاصل کرکے رہیں جلسے سے پارٹی کے دیگر عہدہ دار نے بھی خطب کیا ۔ جلسے سے پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے صدر شفیق الرحمن ، وی سی ناظم سینگور آمین الرحمن ، محمد کریم وی سی چیرمین کریم آباد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں