چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد کا وفد صدر عالمزیب خان کی قیادت میں پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی سے ملاقات

چترال (نمائندہ۔ ) چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن اسلام آباد کا وفد صدر عالمزیب خان کی قیادت میں پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں احترام الحق، پی۔ایچ ۔دی سکالر، محمد تنویر ﷲ ایم۔فل سکالر، حاجی فرید ﷲ، سینئر رہنما، پی۔ٹی۔ آئ چترال، جواد صفی الدین، ترجمان، سی۔ایس۔ڈبلو۔ او شریک تھے۔ ملاقات میں چترال کے قابلِ فخر فرزند ڈاکٹر قاضی فضل الٰہی(مرحوم)، سابق سینئر ایڈوائزر وفاقی شرعی عدالت پاکستان کی یاد میں ترتیب دی گئی پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ممبر قومی اسمبلی نے پروگرام کی کامیاب انعقاد کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہان سے ٹیلیفونک بات چیت کی اور طلبہ کی رہنمائی کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔ صدر عالمزیب خان نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں تعاون کرنے پر ممبر، قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔