226

بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (BLSO) اپر چترال کے زیر اہتمام سول سوسائٹی تنظیمات اور آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس ۔

بیار لوکل کونسل کے زیرِ اہتمام اے کے ار ایس پی کے تعاون سے سول سوسائٹی تنظیمات اور آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس اپر چترال بونی میں منعقد ہوا جس میں سول سوسائٹی کے افراد اور آل پارٹیز کے نمائیندوں نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصدخواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے لوکل باڈیز کونسل،صوبائی اور قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں 33% سے بڑھاکر 40% کرنے کی تجویز حکومت اور متعلقہ اداروں کو دینا تھا۔اس اجلاس کی صدارت سابق الیکشن کمشنر نورگلاب نے کی۔بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کی طرف سے اخترالدین لال اور شیر افضل منیجرنےاجلاس کے اعراض مقاصد بیان کی۔ان کا کہنا تھا۔کہ مختلف محکموں اور حکومتی قانون ساز اداروں میں خواتین کو وہ نمائندگی نہیں ملتی ہے جو انھیں ملنا چاہیے۔اس وجہ سے خواتین کے مسائل اس طرح کےحل نہیں ہوتے ہیں جس طرح حل ہونا چاہیے خصوصاً اپر چترال میں پسماندگی ،دور افتگی اور یہاں پائے جانے والی غربت کی تناظر میں یہاں کے خواتین کو مسائل کا سامنا ہے۔اس لیے سول سوسائٹی تنظیمات اور سیاسی پارٹیوں کو اس میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔اجلاس میں شریک مقررین نے اس تجویز سے بھر پور اتفاق کرتے ہوئےمتفقہ طور پر قرار داد پاس کی جس کے رو سے حکومت اور مقتدر حلقوں سے گزارش کی گئی کہ قانون سازی کے ذریعے خواتین کو لوکل باڈیز، صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں 33% سے بڑھاکر کم از کم 40% کر دی جائے تاکہ خواتین معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل ہوسکے۔اور ان کی احساس محرومی کا ازالہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں