248

سیاسی عمل میں خواتین کی عملی اورموثرشمولیت ک بغیرملکی ترقی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتاہے/صوبائی وزیرعدنان جلیل /ایم این اے مولاناچترالی

چترال (ڈیلی چترال نیوز )چیئرمین چترال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک(سی سی ڈی این) رحمت الہی نے چترال میں خواتین کوسیاسی، معاشی اور معاشرتی طور پر با اختیار بنانے،لوکل باڈیز ، صوبائی اور قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے مختص نشستوں کو کل سیٹوں کا33فیصد سے بڑھاکر کم از کم 45فیصدکرنے حوالے سے ایک قرارداد نگران وزیر صنعت، تجارت، فنی تعلیم و ریونیو صوبہ خیبرپختونخواعدنان جلیل اورممبرقومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبرچترال کوپیش کیا۔جس پرایم این اے چترال نے سی سی ڈی این اوراس کے ساتھ کام کرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس قرارداد کوقومی اسمبلی میں پیش کرکے خواتین کو سیاسی اورمعاشی طور پر بااختیار بنانے،سرکاری ملازمتوں میں ان کا حصہ بڑھانے، تعلیمی وظائف کی فراہمی، صحت کی سہولیات کی دستیابی اور گھریلو تشدد کے خاتمےکے حوالے سے جامع اقدامات کئے جائیں۔نگران وزیر صنعت، تجارت، فنی تعلیم و ریونیو صوبہ خیبرپختونخواعدنان جلیل نے کہاکہ خواتین کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے ،سیاسی عمل میں خواتین کی عملی اورموثرشمولیت اورانکے مسائل کے حل کے بغیرملکی ترقی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔ہم پرفرض عائدہوتاہے کہ سیاسی پارٹیوں کی مشترکہ طورپرآمادہ کیاجائے تاکہ خواتین کواپنے حصہ کی حق مل سکے اورخواتین کوبااختیاربنانے کے لئے ہرممکن کوشش کیا جائے گا ۔قرارداد سینیٹر فلک ناز تک بذریعہ پہنچاکررابطہ کیا گیاجس پرانہوں نے سی سی ڈی این کے خواتین کوسیاسی طورپربااختیاربنانے کے اقدام کوسراہتے ہوئے سینیٹ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کی
ا س موقع پر فیڈریشن آف چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ریجنل کوآڈینٹرسرتاج احمدخان،صدرچیمبرآف کامرس چترال وزیراورچیئرمین سی سی ڈی این چترال رحمت الہی نے کہاکہ سی سی ڈی این چترال میں عورتوں کی سیاسی عمل میں موثرشمولیت کو یقینی بنانے اوران کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہاہے ،جس کامقصدچترال میں خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت کےحوالے سے آگاہی پہنچانااورساتھ خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کویقینی بناناہے۔اس پروگرام کے تحت خواتین میں صنفی برابری،خواتین کے حقوق پرشعورابھارنااورسیاسی عمل میں عورتوں کے بامقصدکردارکی ترویج کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں