262

اپر چترال پولیس میں مستقل بنیادوں پر ڈی پی او کا نہ ہونا فورس اور علاقے کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ سردار حکیم چیرمین تحصیل کونسل مستوج

تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ نوزائیدہ ضلع اپر چترال جو پہلے سے مسائل سے دوچار ہے اور اسے دلدل سے نکالنے کے لیے اداروں کو مستحکم ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ایسے میں محکمہ پولیس اپر چترال عرصہ سے مستقل ڈی پی او سے محروم ہے۔محکمہ پولیس جو کسی بھی ضلع کا اہم ترین ادارۂ ہوتا ہے جہاں امن و امان کی بحالی سمیت بہت سارے زمہ داریاں نبھانا ان کے زمے ہوتے ہیں۔اس ادارے کو ہر وقت مستعد اور ہوشیار رہنےکی ضرورت ہوتی ہے۔ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیت برقرار اور مستحکم رکھنے کے لیے ادارےکامستقل سربراہ کا ہونا بنیادی طور پر ضروری ہے۔ تحصیل چیرمین کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپر چترال کے نوزائیدہ ضلع میں عرصہ دراز سے کوئی مستقل ڈی پی او تعیناتی نہیں کی گئی۔کبھی مہینے کے لیے ڈی پی او اپر چترال کا دورہ فرماتا ہے۔تو کبھی لوئیر چترال ڈی پی او نظام کواضافی چارج کے طور پر سنبھالتے ہیں جو کہ مسلے کا ہر گز حل نہیں۔اس وقت بھی موجودہ ڈی پی او اپر چترال کے بارے کہا جارہا کہ وہ عنقریب پنشن پر جا رہے ہیں ایسے میں ایک بار پھر اپر ضلعی پولیس کو ڈی پی او سے محروم ہونے کاحدشہ ہے۔جو کہ ہرگز علاقے اور فورس کی مفاد میں نہیں۔ تحصیل چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ آئی جی پی خیبرپختونخوا بذات خود علاقے کی دور افتاگی،پاسماندگی اور حساسیت سے بخوبی واقف ہیں۔اسلیے خصوصی گزارش ہے کہ اپر چترال پولیس میں مستقل بنیاد پر ڈی پی او کی تعیناتی ہو تاکہ نوزائیدہ ضلع اپر چترال میں پولیس فورس اعتماد کے ساتھ فرائض نبھا سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں