تازہ ترین
لویرچترال کے 7یونین کونسلز میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں فالو اپ میٹنگ کا انعقاد

چترال(آوازچترال نیوز) ضلع لوئر چترال کے 7یونین کونسلز میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کی سربراہی میں فالو اپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈی ایچ او ,کوارڈینیٹر EPI,اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جاری پولیو مہم کے دن بھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کو جاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیۓ۔
اور تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوا کر موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔



