233

جشن قاقلشٹ 2023 کی انعقاد کے سلسلے میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کا اہم اجلاس۔

اپر چترال (جمشیداحمد)اپر چترال کا ثقافتی اور روایتی جشن قاقلشٹ 2023 کی انعقاد کے سلسلے میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس پرنس سلطان الملک کی صدارت میں پرنس ہاوس بونی میں منعقد ہوا اجلاس میں جشن کے تمام ایونٹ اور کھیلوں کے کنوینرزاور کمیٹی ممبران نے شرکت کی مقرریں اور زمہ داران باری باری جشن کی انعقاد کے سلسلے میں اپنے اراپیش کی انہوں نے کہا کہ اس ثقافتی اور روایتی جشن کی تاریخ صدیوں پرانی ہے جشن کا مقصد چترالی ثقافت کو اجاگرنا اور مختلف ثقافتی روایتی اور جدید کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دینا ہے جس کو علاقہ بونی موڑکھو بیاراور ملحقہ علاقوں کے باشغور اور تعلیم یافتہ افراد ایک باقاعدہ وژن لیکر اپنے مدد اپ کے تحت ایک باقاعدہ کمیٹی جشن قاقلشٹ کے نام سے ان کی زیر نگرانی شاندار جشن کراتے اۓ ہیں اور یہ جشن مسلسل کٸی سالوں سے اپنی روایتی انداز میں جاری ہے اور انتظامیہ اور دوسرے ادارے بھی کمیٹی کے ساتھ ملکر اس جشن کی انعقاد میں اپنے مثبت کردار ادا کرتے اۓ ہیں ہر سال ہزاروں مقامی شاٸیقین کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی اس جشن کو دیکھنے کے لیے قاقلشٹ کا روخ کرتے ہیں اور چترال کے ثقافتی روایتی کھیلوں سے محظوظ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جشن بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکا ہے گزشتہ چند سالوں سے کرونا وبا اور درمیان میں رمضان المبارک انے کی وجہ سے ان کی انعقاد تعطل کا شکار رہا ہے امسال موسمی حالات بارش نہ ہونے قاق لشٹ سبزہ زار کی خوبصورتی ختم ہونے اور سیزن اف ہونے اور پولو گراونڈ کی باونڈری وال نہ ہونےکو مدنظر رکھتے ہوۓ جشن قاقلشٹ کمیٹی اس سال جشن کو منسوخ کرکے اگلے سال بھر پور طریقہ سے منانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جشن قاقلشٹ اس علاقے کا ایک ثقافتی جشن ہے اگر انتظامیہ یا اور کوٸی ادارہ اس جشن کو اس سال کرانا چاہتا ہے تو جشن قاقلشٹ کے نام سے ہر گزنہیں کرا سکتے ہیں اس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے شدید تحفظات ہیں باقی دوسرے نام پر کراسکتے ہیں ۔مقرریں میں پرنس سلطان الملک مستنصرالدین محمد حبیب سعید ولی ظہیر الدین بابر محمد اغظم منصور لال صدر ڈی ایف اے عبداللہ جان محمد علی شاہ دیگر نے اپنے ارا پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں