17جون کووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملاکنڈڈویژن کے پارٹی جیالوں سے خصوصی ملاقات کے لئے آرہے ہیں ۔جس میں اپراورلوئرچترال کے مسائل پرتفصلی گفتگوکریں گے/صدرانجینئرفضل ربی جان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال انجینئر فضل ربی جان نے ایک اخباری بیان میں صوبائی صدرپاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواسیدمحمدعلی شاہ باچا، پیپلز پارٹی کے ترجمان اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی،سیدنویدقمر،صوبائی نائب صدرسلیم خان اوردوسرے صوبائی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ لوئرچترال کے ضلعی کابینہ ،سابق ایم پی اے سیدسردارحسین ،حاجی غلام محمد ،تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویزضلعی صدراپرچترال امیراللہ خان اورضلعی کابینہ کے ارکین نے اپریل 2023کوصوبائی کابینہ کے ذمہ داروں کے ہمراہ وفاقی حکومت کے متعلقہ وزرا سے تفصیلی ملاقاتیں کرکے اپراورلوئرچترال کے مسائل سے اگاہ کیا ۔انہوں نے چترال کے مسائل کواپنے ترجیحات میں رکھتے ہوئے حالیہ بجٹ میں چترال بونی شندورروڈ کے لئے 5ارب روپے ،چترال کالاش ویلیزروڈ کے لئے 1ارب 50کروڑروپے اورچترال گرم چشمہ روڈکےلئے ایک ارب روپے مختص کرکے مسلم لیگ اورپیپلزپارٹی کے حکومت نے چترالی عوام کے ساتھ دلی محبت کاثبوت دے دیا۔انہوں نے کہاکہ عنقریب دروش ،چترال اوراپرچترال میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے جدید دفاتر کھول دیے جائیں گے۔جس میں ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کوبی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کاموقع ملے گا۔ بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لئے آئندہ بینک اے ٹی ایمز کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کاربنایاجائےگا۔ جس سے لاکھوں مستحقین کوآدائیگی آسان طریقے سے کی جائیگی ۔انجینئرفضل ربی جان نے کہاکہ 17جون کوچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملاکنڈڈویژن کے پارٹی جیالوں سے خصوصی ملاقات کے لئے آرہے ہیں ۔جس میں ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذکوختم کرنے ،گندم کے قیمت میں ہوشربااضافے کوواپس لینے اور چترال سمیت ملاکنڈڈویژن کے دوسرے اضلاع کے مسائل پرتفصیلی گفتگوہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹوزرادی کی سیاسی جدوجہد نے عوام کے دلوں میں جو محبت ڈالی ہے اسے کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور عوام میں رابطوں کو ہمیشہ بحال رکھا ہے جس کے نتیجے میں آج بھی ملک بھر کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے کی قدر کرتے ہیں۔ پی پی پی متوسط طبقے کی جماعت ہے۔ ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ مسائل کے حل کی بات کی ہے۔



